حیدرآباد۔14۔مئی (اعتماد نیوز) ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج کشن
باغ علاقہ میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد اس علاقہ میں لا اینڈ آر ڈر پر اعلی
پولیس حکام کے ساتھ جائزہ لیا۔ انہوں نے مقام واقعہ کے حالات سے
واقفیت حاصل کی۔ریاستی گورنر نے پولیس کو امن و
امان کی صورت کو بر قرار
رکھنے سے متعلق احکام بھی جاری کیا۔سٹی پولیس کمشنر اس اجلاس کے بعد میڈیا
سے بات کرتے ہوئے عوام سے امن و امان کو بر قرار رکھنے ‘ افواہوں پر کان
نہ دھرنے اپیل کی۔سائبر آباد پولیس کمشنر اس علاقہ میں دورہ کے ذریعہ
حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔